کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ (پی ٹی پی ایل)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) خرم مجید اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) شہباز ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی پی ایل ہمارے نام سے ر جسٹرڈ ہے،کچھ عناصر پی ٹی پی ایل کے نام کو استعمال کر کے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی کو شش کر ر ہے ہیں،جس کے خلاف ہم نے فوری طور پر عدالت سے ر جوع کیااور اب عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کرد یا ہے، جوانہیں موصول بھی ہو گیا ہے، ہمارے پاس کچھ اسی اطلاعات ہیں کہ وہ عناصر اب بھی پی ٹی پی ایل کے نام سے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں کر ر ہی ہیں، لٰہذاہم ایک بار ان عناصر کو متنبہ کر ر ہے ہیں کہ حکم امتناعی آ چکا ہے، اگر پی ٹی پی ایل جو کہ ر جسٹرڈ ہے کہ نام پر ٹورنامنٹ کیا گیا تو یہ کھلم کھلا عدالتی توہین ہو گی اور ہم ایک بار پھر عدالت سے ر جوع کر یں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پر یس کلب میں مشترکہ ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاپولر گروپ کے ڈائریکٹر عمران روشن و دیگر بھی موجود تھے۔خرم مجید اور شہباز علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ نومبر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ (PTPL) اور ملک کے معروف کاروباری ادارے پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے مابین ایک اہم اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا تھا اور اس حوالے سے رواں ماہ د سمبر میں ایک پر یس کا نفر نس بھی کی گئی، جس کے بعدسے کچھ عناصر کی جانب سے پی ٹی پی ایل کے نام سے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مہم شروع کی گئی،جس کا ہم نے فوری نوٹس لیا اور ان شخصیات سے رابطہ بھی کیا کہ پی ٹی پی ایل ہمارے نام سے ر جسٹر ڈ ہے لٰہذا آپ ہمارے پیلٹ فارم کا نام استعمال نہیں کر سکتے تاہم وہ لوگ باز نہ آ ئے اور پی ٹی پی ایل کا نام استعمال کرتے ر ہے، جس پر ہم نے سندھ ہائی کورٹ سے ر جوع کیا اور عدالت نے رواں ماہ 24 د سمبر کو حکم امتناعی جاری کیا، جو کہ انہیں موصول بھی ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے، ٹیپ بال کو ہم کراچی سے ملکی سطح پر لے کر جا ئیں گے، پاپولر گروپ ہمیشہ سے کھیلوں کی سرپرستی کرتا آیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس قومی فریضے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیپ بال کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے اور اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔

