روسی ناول نگار ٹالسٹائی کہتے ھیں کہ اگر کسی رات اچانک کوئی ایسی وبائے خاص پھیلے کہ جس کے سبب سے دنیا بھر کے تمام بادشاہ ، نواب ، مہاراجے ، راجے ، رئیس ، جاگیردار ، سیٹھ ، ساہوکار ، اُمراء ، سرمایہ دار، وکیل ، بیرسٹر وغیرہ سب مرجائیں تو نظامِ عالم میں ذرہ بھر فرق نہ پڑے۔۔
لیکن۔۔۔
اگر اس قسم کی وبا کے شکار سے
کسان ، جلاہـے، لوہار ، بڑھئ ، دھوبی ، درزی ، معمار ، تیلی ، نائی ، چمار ، بھنگی ، گولے گدیڑیے ، کوچوان ، قلًی ، مزدور ، گاڑیبان اور ڈرائیور وغیرہ شکار ھو جائیں تو یہ دُنیا کسی کام کی نہ رھے اور بہت بڑا دوزخ بن جائے۔
کاش کہ اس ملک میں کوئی ایسی وبا آئے جو
یہاں کی ظالم اشرافیہ کو لے اڑے
تو یہ ملک جنت نظیر بن جائے ۔

