کراچی پریس کلب الیکشن ، برائے 2026، دی ڈیموکریٹس پینل کا 18 ویں مرتبہ کلین سوئپ

کراچی (رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2026میں دی ڈیموکریٹس نے دیگر پینلز اورآزاد امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے ، ہفتہ کی صبح9 بجے سے شام ساڑھے5 بجے تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر اسلم خان 493 ووٹ لیکر منتخب ہوئے ۔نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے480ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے556ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔ گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر،اختر حسین سومرو، شیماصدیقی،فریال عارف،جاوید صباء، سید فرید عالم، اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔ پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بلا کسی وقفہ کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہا۔ انتخابات دی ڈیموکریٹس ، ڈیمو کریٹ ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پریس کلب کے انتخابات میں 1369رجسٹرڈ ممبران ووٹرز میں سے 1011ممبران نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں