کراچی (این این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پرلیمنٹرینز شازیہ مری نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتی ہوں نومنتخب ارکان صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کراچی پریس کلب انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ شازیہ مری نے نومنتخب صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق سمیع اور خازن عمران ایوب کو بھی مبارکباد دی۔ شازیہ مری نے کہاکہ کراچی پریس کلب گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان عبدالجبار ناصر، اختر سومرو، شیماصدیقی اور فریال عارف کو مبارکباد دیتی ہوں۔شازیہ مری نے جاوید صبا، فرید عالم اور جاوید مہر کو ممبر گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ امید کرتی ہوں نومنتخب ارکان صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی، کراچی پریس کلب کے منتخب ارکان صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے۔

