قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عامر ڈوگر کو خط،سابق قائد حزب اختلاف کے زیر التوا مقدمات بارے تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے چیف وہپ حزب اختلاف ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سابق قائد حزب اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے چوتھی مرتبہ معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پیر کو ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سیکرٹریٹ کی جانب سے 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025ء کو بھی خطوط ارسال کیے گئے۔ خط میں سابق قائد اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی تقرری کے لیے مطلوبہ معلومات آئینی و قانونی طور پر ضروری ہیں،بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے،مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائد حزب اختلاف کے تقرر کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں