بلیدہ:(نمائندہ رہبر) زامران کے علاقے سیرکزہ میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق،تین افراد زخمی
علاقائی زرائع کیمطابق آج بروز عید صبح سویرے زامران کے علاقے سیرکزہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد امین ولد عبدالکریم اور انکے بیٹے نوید امین کو قتل کردیا-
واقعہ میں تین دیگر افراد زخمی ہوئے جنکی شناخت نہ ہوسکی،علاقائی زرائع کیمطابق وہ صبح سویرے عیدکی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردیا اور وہ موقع پر جانبحق ہوگئے، علاوہ ازیں اس سے قبل مقتول محمد امین کے بھائی سلام شکاری کوبھی مسلح افراد نے قتل کردیا تھا،واقعہ کے وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔