کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر و ہیڈ آف چانسری عشرت جہاں سے تعزیتی ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ گورنر سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ گورنر سندھ نے بیگم خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیگم خالدہ ضیا کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

