گورنر خیبرپختونخوا کا سانحہ پنیالہ میں شہید پولیس شہدا کے اہل خانہ،ساتھیوں سے تعزیت

ڈی آئی خان (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حالیہ دنوں سانحہ پنیالہ میں شہید ہونے والے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے شہدا کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی، شہید اے ایس آئی گل اسلم، شہید سپاہی ڈرائیور سخی جان اور شہید سپاہی محمد رفیق کی تعزیت کے لیئے گورنر فیصل کریم کنڈی اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان گئے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین اور ساتھیوں سے ملاقات کی،شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی، قبل ازیں اعجاز شہید پولیس لائن آمد پر ریجنل پولیس آفیسر اشفاق انور، ڈی پی او ڈیرہ صاحبزادہ سجاد احمد نے انکا استقبال کیا گورنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہیں شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی امداد کے حوالہ سے بریفنگ دی،گورنر نے شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میں آج اپنی دھرتی کے شہدا کو سلام پیش کرنے ڈیرہ اسماعیل خان آیا ہوں باجوڑ میں میجر عدیل شہید نے اپنے خون سے فتنہ الخوارج کو ناکام کیا وہیں ڈیرہ پولیس کے تین بہادر نوجوانوں نے امن کی خاطر شہادت کو سینے سے لگایا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں صوبہ کے عوام اپنی پولیس اور افواج پر فخر کرتے ہیں خیبرپختونخوا پولیس کا شمار دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والی پولیس میں ہوتا ہے۔افغانستان کی سرزمین انڈیا اور اسرائیل استعمال کررہا ہے اسکے ثبوت دئیے مگر افغان حکومت اس کو تسلیم نہیں کررہی افغانستاں کے باسیوں کی قدر ہے وہ پاکستان میں ویزہ اور قانون کے مطابق آئیں۔ پاکستان کا دو ٹوک موقف کی آئین قانون کو نہ ماننے اور ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہونگے ہم انڈیا کو چار دن میں سبق سکھا سکتے ہیں تو ریاستی اداروں کیلئے فتنہ الخوارج کوئی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں