حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے،عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،نوابزادہ امیر حمزہ زہری

پشین(این این آئی) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میونسپل کارپوریشن پشین کے مئیر سردار اکبر خان ترین کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران پشین کو درپیش عوامی مسائل، امن و امان کی صورتحال، برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق امور، جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں اور پشین شہر کی مجموعی بہتری پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ مئیر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر خان ترین نے صوبائی مشیر بلدیات کو پشین شہر میں درپیش بنیادی مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی کمی سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشین کی ترقی اور خوشحالی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پشین عطاء اللہ، عبدالقیوم خان درانی ایڈوکیٹ، سردار زادہ ساسولی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔اخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے پشین کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں