اطلاع

کل بمورخہ 2 جنوری 2026 بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے کیچ میں بدآمنی، لا قانونیت، اغوا برائے تاوان ،چوری ڈکیتی، قتل و غارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف آل پارٹیز کیچ کی جانب سے ایک اہم پریس کانفرنس پریس کلب تربت میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹرخضرات، وکلا برادری ،کاروباری شخصیات، طالب علم، انجمن تاجران تربت، سیول سوسائٹی اور دیگر شعبہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گے اس پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان و مرکزی صدر نیشنل پارٹی جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اہم خطاب کریں گے اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ نیز نیشنل پارٹی کے تمام قائدیں اور کارکناں جو اِس وقت تربت میں موجود ہیں وہ اپنی شرکت کو بروقت یقینی بنائیں۔

منجانب ال پارٹیز کیچ

اپنا تبصرہ بھیجیں