نئی صنعتوں کا قیام قومی معیشت کے لیے خوش آئند ہے امتیاز احمد شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری معاشی دباؤ، محدود ہوتے روزگار کے مواقع اور مختلف شعبوں میں ڈاؤن سائزنگ کے ماحول کے برعکس فاطمہ جیز نے گارمنٹس انڈسٹری میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت کرتے ہوئے برانڈیڈ گارمنٹس فیکٹری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جسے صنعتی شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ تھے مہمان خصوصی نے میزبان کے ہمراہ ربن کاٹ فیکٹر کا افتتاح کیا اور دورہ کیا اس موقع پر مہمان خصوصی امتیاز احمد شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جیز کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتا ہوں موجودہ معاشی حالات میں نجی شعبے کی جانب سے نئی صنعتوں کا قیام قومی معیشت کے لیے نہایت خوش آئند ہے اور اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گارمنٹس سیکٹر پاکستان کی برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور فاطمہ جیز جیسے برانڈیڈ منصوبے ملکی صنعت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ فاطمہ جیز معیار جدت اور محنت کے ذریعے نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرے گی۔فاطمہ جیز کی انتظامیہ کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ حکومت سندھ صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ فاطمہ جیز کی مارکیٹ میں شمولیت سے صحت مند مسابقت کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اور جدید ملبوسات کی بہتر ورائٹی دستیاب ہوگی جبکہ اس منصوبے سے ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جو معاشی بحالی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ تجارتی و صنعتی حلقوں نے بھی فاطمہ جیز کے اس اقدام کو معاشی استحکام کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ فاطمہ جیزکی برانڈیڈ گارمنٹس فیکٹری کے افتتاح کے بعد دورہ کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں