مولانا ہدایت الرحمان کا اہم اقدام، پانچ سال سے بند پائپ لائن بحال

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کا اہم اقدام، پانچ سال سے بند پائپ لائن بحال،جیونی کے کوئسر وارڈ میں پانچ سال سے ناکارہ قرار دی گئی پائپ لائن کو بالآخر بحال کر دیا گیامذکورہ لائن کو بچھانے کے بعد ایک دن بھی پانی سپلائی نہیں کیا گیا تھاجس کے باعث کوئسر مشرقی ایریا کی بڑی آبادی پانی سے محروم تھی۔یہ دیرینہ مسئلہ مختلف اوقات اجاگر ہوا لیکن رواں مہینے جب ضلعی کور کمیٹی کے رہنما شریف میانداد،اکرم فدا،نوید محمد اور اکرم کے جیونی دورے کے موقع پر ان کے سامنے یہ معاملہ پیش کیا گیا تو ضلعی کور کمیٹی کی کوشش،ایم پی اے گوادرمولانا ہدایت الرحمان اور ایکسین پبلک ہیلتھ مومن بلوچ کی مشاورت و ہدایت پر فوری طور پر پائپ لائن بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔پبلک ہیلتھ ٹیم نے عبدالشکور کی نگرانی میں ایک ہفتہ مسلسل کام کیا۔پائپ کی مرمت،وال کی تبدیلی اور لیکیج کی درستگی کے بعد بالآخر آخری وال تک پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔علاقہ مکینوں نے پانی کی بحالی پرایم پی اے گوادر،پبلک ہیلتھ ٹیم اور کور کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے محرومی کا شکار علاقہ بالآخر بنیادی سہولت سے مستفید ہوا ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ ایم پی اے اور ان کی ٹیم دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات جاری رکھے۔قبل ازیں امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آر ایچ سی ہسپتال سربندن کا تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے ہسپتال میں نصب سولر پینل منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر واحد، ڈی ایچ او گ?وادر ڈاکٹر یاسر، آر ایچ سی سربندن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جہانزیب، ایس ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسحاق موجود تھے جبکہ یوسی چیئرمین سربندن نصیب نوشیروانی اور کونسلر نواب رستم بھی اس موقع پر شریک تھے۔ دورے کے دوران ایم پی اے گوادر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ سولر پینل منصوبوں سے ہسپتال کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی جس سے علاج و معالجے کے عمل میں بہتری آئے گی۔اسی دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے لائبریری کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں بھی سولر پینل منصوبے کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ لائبریری جیسے تعلیمی و تربیتی مراکز نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔آخر میں ہسپتال انتظامیہ، یوسی چیئرمین اور مقامی نمائندوں نے ایم پی اے گوادر کے دورے اور صحت کے شعبے میں عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں