لورالائی(این این آئی) کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں فیڈرل لیویز رسالدار حاجی روزالدین کدیزئی کے اعزاز میں عمر کی بالائی حد ساٹھ سال پورا ہونے پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کمشنر ولی محمد بڑیچ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ امیرجان لونی، پرنسپل بائٹمز عزیز اللہ، پی ایس ٹو کمشنر لورالائی محمد اسلم ترین، پی اے ٹو کمشنر لورالائی ولی خان کاکڑ، سپرنٹینڈنٹ عبدالجلیل، ولی محمد، کامران رشی، دین محمد شبوزئی،ٹرانسپورٹ آفیسر شیخ امیر محمد مندوخیل، و دیگر تمام سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا ہے کہ لیویز فورس ایک قبائلی فورس ہے اس میں ایمانداری سے ڈیوٹی کرنا ایک بڑی قربانی ہے۔دلیر آفسران موجود ہیں اچھے آفسران کو رخصت کرتے ہوئے دکھ ہوتا ہے۔ حاجی روزالدین کے ریٹائرڈ ہونے پر ہمیں افسوس ہے وہ ساتھ ہوتا تو ہمیں اپنے تحفظ کا احساس ہوتا آج وہ سرکاری ریکارڈ میں ریٹائرڈ ہو رہا ہے لیکن ہمارے دلوں میں وہ ریٹائرڈ نہیں ہے بلکہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہمارے آفس کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھولے رہیں گے وہ جب آنا چاہے ہمارے آفس آ سکتے ہیں۔ پہلے وہ آتے تو سلام کرتے اب ہم ان کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایک لائف سائیکل ہیں ہم سب سرکاری ملازمین نے پنشن ہونا یے۔ لیکن ہمیں چائیں کہ اپنے سروس میں اچھے یادگار چھوڑیں۔ کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ان کی صحت، اچھی زندگی اور ان کی گھر بار کو شاد و آباد رہنے کی دعا کی اور ان کی 40 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رسالدار لیویز حاجی روزالدین کو تعریفی سرٹیفکیٹ و کیش انعام دیا اور ہار پہنایا گیا۔ ریٹائرڈ ہونے والے رسالدار حاجی روزالدین نے کمشنر ولی محمد بڑیچ و دیگر تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اپنے سروس کے دوران ہونے والی کمی بیشی پر معافی مانگی، انہوں نے ڈیوٹی کے دوران درپیش ہونے والے چلنجز و مشکلات کا مختصر ذکر بھی کیا اور اپنے ساٹھ سال پورے ہونے پر بطور رسالدار فیڈرل لیویز پنشن اور دیگر کوئی بھی مراعات نہ ہونے پر بھی بات چیت کی. انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے فیڈرل لیویز فورس کے مطالبات حل کرنے کی درخواست کی.آخر میں حاجی روز الدین کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

