سرگودھا(این این آئی)وزیراعلی پنجاب کے انیشیٹو سٹرس بحالی پراجیکٹ کا افتتاح کمشنر جہانزیب اعوان نے کیا۔زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے سرگودھا میں انیشیٹوز سٹرس منصوبہ پر ایک ارب 43 کروڑ روپے لاگت ائے گی اور اس سے پنجاب میں 6 لاکھ 52 ہزار ایکڑ رقبہ پر سٹرس کی جدید بنیادوں پر بحالی کی جائے گی، جس سرگودہا میں دو لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر سٹریس کی بحالی ہو گی۔ سٹریس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اکبر حیات نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت سٹرس کی پیداوار اور کوالٹی بہتر بنانے کے لیے جدید تحقیق، ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مذید بتایا کہ رواں سال کنو کی بمپر فصل حاصل ہوئی ہے اور اے گریڈ کنو کی پیداوار 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 20 سے 25 فیصد تھی۔ اس بہتری کے باعث کنو کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت ویلیو ایڈیشن کے لیے 14 نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں۔جبکہ سال کے مختلف حصوں میں سٹرس کی مختلف ورائٹیز دستیاب رہتی ہیں۔ اس موقع پر کمشنر نے سکرین ہاس کا دورہ کیا اور بتایا گیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اس پراجیکٹ کے تحت نیا سٹیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ سرگودہا میں سٹرس پارک کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔ کمشنر سرگودہا نے کہا کہ سٹرس بحالی انیشیٹو نہ صرف کسانوں کی آمدن میں اضافہ کرے گا بلکہ پنجاب کی زرعی برآمدات کو بھی مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے پراجیکٹ کے لیے تین سال کے لیے بھرتی کیے گئے 83 زرعی گریجویٹس سے بھی گفتگو کی اور ان کی ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل کی۔

