بلوچستان بار کونسل نے بلوچستان حکومت کی جانب سے جسٹسز آف پیس کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان بار کونسل نے بلوچستان حکومت کی جانب سے جسٹسز آف پیس کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین راحب بلیدی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے تحت ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل 22-A اور 22-B کے اختیارات دیے گئے جسٹس آف پیس کے اختیارات انتظامیہ کو دینا عدلیہ پر حملہ ہے، بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس آف پیس سے متعلق پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے،، صوبائی حکومت ماضی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تحصیلداروں کو دینے کی کوشش کر چکی ہے اس عمل پر پہلے بھی فیصلے موجود ہیں جنکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں