اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی اور کراچی کے اداروں کو جس طرح برباد کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یم کیو ایم کس منہ سے کراچی کی بات کرتی ہے، ایم کیو ایم نے کراچی اور کراچی کے اداروں کو جس طرح برباد کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کررہی ہے مگر اہلیان کراچی انکو مسترد کرچکے ہیں۔وقار مہدی نین کہاکہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو قتل و غارت کے سوا کچھ نہیں دیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے نمائندے شہر کراچی میں لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔وقار مہدی نے کہاکہ شہر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنارہے ہیں، جس کو ایم کیو ایم نے اندھیروں میں دھکیلا تھا، ایم کیو ایم کراچی بچاو تحریک شروع کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی پارٹی بچاؤ تحریک شروع کرے۔وقار مہدی نے کہاکہ ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام تو مسترد کرچکی اب انکے کارکنان بھی مسترد کررہے ہیں۔

