وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات

نیویارک میں وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

بلال بن ثاقب نے ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیئر کی جس میں ٹیسلا کے مالک کی گرمجوشی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

وزیر مملک کے مطابق ابلون مسک کے والد نے کہا کہ مارکیٹ میں آخر کار تیزی آگئی، اسے خراب نہ کیا جائے۔

بلال بن ثاقب نے لکھا کہ دنیا چاہتی ہے کہ ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں رہیں تاکہ امن اور ترقی ممکن ہوسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے معاملے پر تیزی سے کام کررہا ہے اور اس حوالے سے وزیر مملکت کے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں