کراچی کے سول اسپتال سے شیر خوار بچہ اغوا، فوٹیج سامنے آگئی

شہر قائد کے علاقے سول اسپتال سے تین ماہ کے شیر خوار بچے کے اغوا کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج بچے کے اغوا کی واردات 25 دسمبر کو ہوئی۔ بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 24 دسمبر کو ان کا بچہ بیمار تھا۔ وہ گھر کے قریب میرا ناکہ پر فیڈر پلانے کے لیے رکی تھیں کہ اسی دوران ایک راہگیر خاتون نے رک کر بچے کے مکمل علاج کی یقین دہانی کروائی۔

والدہ کے مطابق 25 دسمبر کو وہی خاتون ان کے ساتھ بچے کو لے کر سول اسپتال گئی، جہاں بچے کو ڈرپ اور دیگر طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں