امریکی جارحیت نے اقوام متحدہ کوعملی طور پر ختم کر دیا ہے، مخدوم ایوب قریشی

کراچی(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم ایوب قریشی نے امریکا کے وینزویلا پر حملے صدر نکولس مادورواورانکی اہلیہ کو گرفتار کرکے انہیں امریکا لے جانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں بدمست امریکی سامراج کی اس جارحیت نے نام نہاد اقوام متحدہ کوعملی طور پر ختم کر دیا ہے دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر اور معدنی دولت سے مالامال ملک کی آذادی اور خود مختاری کو جس طرح پامال کیا گیا ہے اس کی مثال جدید دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی امریکا اپنی تیزی سے ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دوسرے ممالک کے وسائل پرقبضے جما رہا ہے،
امریکی صدر کا یہ اعلان کہ امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا میں تیل کی پیداوار کاانتظام کریں اور یہ کہ وہ اس وقت تک وینزویلا میں حکومت چلائیں گے جب تک وہاں محفوظ، مناسب اور منصفانہ انتقال اقتدار ممکن نہیں ہوجاتا یہ بیان نہایت ہی مضحکہ خیز ہے وینزویلا کے صدر کے خلاف جو الزامات لگا گئے ہیں ان کا بھی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں حقیقت یہ ہے کہ امریکا کے پڑوس میں واقع لاطینی امریکہ کے تمام ممالک اپنے ہاں عوام کی مرضی کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ برسوں سے امریکی سامراج کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں، امریکا اس سے پہلے افغانستان اور مڈل ایسٹ میں بھی جمہوریتیں قائم کرنے گیا تھا لیکن جمہوریت کے بجائے وہاں پر جو تباہی پھیلی ہے اس سے دنیا واقف ہے ایوب قریشی نے کہا غزامیں امریکی اعانت سے فلسطینیوں کی نسل جاری ہے،
اور اب جس طرح وینزویلا کی آذادی اور خود مختاری پر امریکی سامراج نے حملہ کیا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کے سراسر منافی ہے امریکا کے اس اقدام نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل دیاہے اگر عالمی برادری عزت و احترام اور امن کے ساتھ ذندہ رہنے کی خواہش مند ہے تو اسے اس لاقانونیت اور انسانیت دشمن جارحیت کے خلاف منظم ہونا پڑے گا، ایوب قریشی نے کہا اب صرف مزمت سے کام نہیں چلے گا مزاحمت کرنی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں