سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے دن قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے سبب سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 456ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 67ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 743روپے بڑھ کر 4لاکھ 01ہزار 201روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں