نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا حاجی صالح رند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پنجگور (رپورٹر) پنجگور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے پنجگور/کیچ میر پھلین بلوچ، سابقہ ایم پی اے پنجگور حاجی محمد اسلام بلوچ،ایڈوکیٹ علاؤالدین بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ رجب علی رند کے کزن،نظام رند کے بھائی حاجی صالح رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے اس افسوسناک موقع پر واجہ نظام رند اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اناللہ واناالیہ راجعون

اپنا تبصرہ بھیجیں