کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے ڈپٹی آرگنائزر حاجی شفا مینگل کی قیادت میں ملازمین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی موجود تھے ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی مشیر کو بلوچستان گرینڈ الائنس اور سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت اور ملازمین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی سفارش کی صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے گرینڈ الائنس کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کہ بات کی ہے اور وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کرکے اس مسئلے کو افہام تفہیم سے حل کریں گے

