وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ آئیں گے

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ آئیں گے،دورے کے دوران وزیر اعظم کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ دومنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف جمعرات کی صبح گیارہ بجے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیر اعلی سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔دورہ کوئٹہ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،وزیر اعظم محکمہ مواصلات کے دو ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں