بی این پی قلات کے ضلعی ترجمان داؤد ساسولی مستعفی، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

قلات(رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری (ضلعی ترجمان) داؤد ساسولی اپنے عہدے اور پارٹی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، 10 سال تک پارٹی کیلئے دن رات وقف کی لیکن مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، ہمیشہ کیلئے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری(ضلعی ترجمان) داؤد ساسولی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں 10 سالوں سے بحثیت ورکر اور پارٹی میں عہدے ملنے پر زمہ داری سے خدمات سر انجام دیا ہوں اور پارٹی میں مخلصی ایمانداری اور خلوص نیت سے میری خدمات رہی ہے لیکن اس کے باوجود مجھے مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا لہذا اب میں باقاعدہ طور پر اپنے عہدے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے بنیادی رکنیت سے باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں