عظمیٰ بخاری کا پنجاب کی ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کا اعلان

لاہور (این این آئی)پنجاب میں ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کاباضابطہ اعلان کر دیا۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف معین قریشی کے الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے، میں انہیں نہیں چھوڑوں گی۔معین قریشی نے الزام عائد کیا تھاکہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے سوال کرنے والے عظمی بخاری کے ذاتی ملازم ہیں۔وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور کردار کشی قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو ذاتی ملازم کہنا توہین آمیز ہے، مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ یہ بیان سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ہتک عزت ہے، یہ ڈیفامیشن عدالت میں لے کر جارہی ہوں، سچ اور جھوٹ کا فیصلہ اب عدالت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں