وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گورنر ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے استقبال کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزراء پروفیسر احسن اقبال، علیم خان، رانا ثناء اللہ اور بلوچستان کے سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں