لورالائی (این این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام اور ملازمین کے حقوق کی ہمیشہ سے حامی رہی ہے اور تحفظ کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے یہ ہمارے منشور کے دو اہم پارٹ ہیں بلوچستان حکومت وفاق کے طرز پر اپنے ملازمین کو وعدے کے مطابق ڈی آر اے الاونس فراہم کرے اور انتقامی کاروائی سے باز رہے ملازمین ریاست کے تمام گورننس کے اداروں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انکے بغیر حکومتی معاملات ٹھپ ہوسکتے ہیں جس سے عوام کا بڑا نقصان ہوتا ہے اس لیے صوبائی حکومت وقت ضائع کیے بغیر گرینڈ الائنس کی قیادت سے بامقصد بات چیت کرے تاکہ خوش اسلوبی سے معاملات کو طے کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملازمین کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں حکومت مہربان ہوتی ہے جہاں پر عوام اور ملام پیشہ طبقے کے مسائل جنم لیتے ہیں تو عوام کے منتخب نمائندے اور حکومت کوہی کردار ادا کرنا پڑتا ہے اسی لیے عوام ووٹ ہمیں دیتے ہیں کہ وہ حکومت میں پہنچ کر انکے مسائل کو حل کریں اور امن وترقی دیں یہی جمہوریت کا حسن ہے گرفتاریاں لاٹھی چارج اور انتقامی کاروائیاں ایک آمرانہ حکومت کا کام تو ہوسکتا ہے کسی جمہوری حکومت کا شیوا ہر گز نہیں ہوسکتا میرا تعاون ہمیشہ محنت کش طبقے کے ساتھ رہے گا۔

