اسلام آباد(این این آئی)عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مؤثرکرداراوربہترین سفارت کاری کوبھرپوراندازمیں سراہا ہے، حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کے قومی معاملات پریکساں دوٹوک مؤقف کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے، بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چین پاکستان کومعاشی طور پرمضبوط اور سرحدوں سیباہربھی مؤثرکردار اداکرنے والاملک تصورکرتا ہے، امریکا سے اچھے تعلقات کے ساتھ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، چین، پاکستان کے عالمی او رعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین سلامتی کونسل اور ایس سی او کی صدارت کے لیے پاکستان کو بہترین اور موزوں تصورکرتا ہے، پاکستان بھی چین کیساتھ متعدد شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو اہم سمجھتاہے، چین نیایک بارپھرپاکستان کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہارکیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین نیمسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا ہے، چین نے افغان حکومت پر اعتدال پسندی اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر زور دیا ہے، چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہاہے۔ماہرین کے مطابق خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی مؤقف کی بھرپورتوثیق ہے۔

