پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کی جانب سے پاک آرمی کا شکریہ

کوئٹہ(رپورٹر ) پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان نے پاک آرمی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ تنظیم کے نمائندوں کی گزشتہ روز پاک آرمی کے معزز افسر میجر حیدر علی صاحب سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت رہی، جس میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے نتیجے میں الحمدللہ فیز دوم کے 22 فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جو کہ علاقے کی ترقی اور عوامی سہولیات میں اضافے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیز ون کے 8 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جو جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔
تنظیم نے جی ایس او گوادر، پاک آرمی پسنی اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کی قیادت اور سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کی عوام دوست پالیسیوں اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ پاک آرمی کی جانب سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاک آرمی، سیکیورٹی اداروں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں