تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت میں اربن اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین شعیب سعید نے انہیں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات دیں کہ تمام منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے جامع اور مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اور اس سلسلے میں متعلقہ اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق ضلعی صدر مشکور انور، صوبائی میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، محراب مالک، جمال بلوچ اور ناکو سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

