موسیٰ خیل،پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے 10کلو چرس برآمد کرلی

موسیٰ خیل(این این آئی)موسیٰ خیل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس پی موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ تھانہ صدر موسیٰ خیل کے ایس ایچ او انسپکٹر نشاطِ انور کھیتران نے اسپیشل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کریم ولد فیض محمد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں