حکومت کسی بھی غیر قانونی اقدام سمگلنگ، منشیات و دیگر تخریبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیگی،کمشنر لورالائی

لورالائی(این این آئی)کمشنر لورالائی ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں، لورالائی اسکاؤٹس، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، نادرا، پاسپورٹ آفس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور کسٹمز افسران نے شرکت کی۔جبکہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں امان وامان، منشیات و سمگلنگ کی روک تھام، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی، غیر ملکی باشندوں کی نگرانی، جعلی شناختی کارڈ کی نشاندہی، جائداد کی شناخت و ضبطگی، چھوتے شیڈول میں اندراج، سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری، و دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے اور متعلقہ افسران نے اس ضمن میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں مذکورہ امور میں مزید بہتری لائے جانے کا اعادہ کیا گیا۔ کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کسی بھی غیر قانونی اقدام سمگلنگ، منشیات، و دیگر تخریبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی، اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر چہ افیون کی کاشت میں واضح طور پر کمی آئی ہے تاہم اسے بلکل ختم ہی کرنا ہے حکومت کی پالیسی زیرو ٹالرنس ہے اس کے علاوہ سپلائی لائنوں کو بھی بند اور نارکوٹکس ڈیلرز کو گرفتار کر نا ہوگا۔ کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی غیر ملکی باشندہ بغیر کسی قانونی ڈاکومنٹس کے یہاں نہیں رہ سکتا اسے ڈی پورٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمہ میں ملازمین کی غیر حاضری نا قابل برداشت ہیں جو آ فسر و سٹاف ڈیوٹی نہیں کرے گا تو عوام کے مسائل کیسے حل کرے گا جو بھی مستقل غیر حاضر ہیں اسے فارغ کیا جائے کمشنر ولی محمد بڑیچ نے تمام ڈپٹی کمشنرز دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایت کی اور اس میں دیگر اداروں کو بھی شامل کر یں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی کھلی کچہری میں شرکت کریں گے کہ عوام کو سنیں انھیں سکیمات دیں اور ان کے مسائل حل کریں تاکہ ان کا حکومتی اداروں پر اعتماد بحال ہو اور وہ منفی سرگرمیوں میں نہ پڑیں۔ کمشنر نے کسی بھی علاقے میں بارودی مواد، یوریا کھاد کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی کہ ان کا غلط استعمال نہ ہو، اس کے تمام ڈیلرز رجسٹرڈ ہوں انہوں نے کہا کہ چینی اور آ ٹا روزمرّہ ضرورت کی اشیاء ہیں اور اس کا بین الصوبائی و ضلعی ترصیل کی اجازت ہیں، بارڈر کی طرف اس کی نگرانی ضروری ہیں کمشنر نے کہا کہ حکومت نے اے اور بی ایریا کا فرق ختم کردیا ہے تمام ڈپٹی کمشنرز لیویز کے تمام رینک کے ملازمین، تمام مشنری، گاڑیوں، بلڈنگ تھانہ جات و دیگر اسیٹس کی فہرست اپنے اضلاع کے ایس ایس پی کو ایک ہفتہ کے اندر ارسال کریں اور کمشنر و ڈی آ ئی جی پولیس کو اطلاع کریں۔اجلاس میں ڈی آ ئج پولیس جنید احمد، میجر کامران خان، اے ڈی نادرا امیر محمد، اے ڈی نادرا عصمت اللہ، محمد ظریف ای ٹی او، میجر احمد، نجیب اللہ و دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں