حب(این این آئی) حب بھوانی کے مقام پر مسافر کوسٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے پیر کے روز حب کے قریب بھوانی کے مقام پر مسافر کوسٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں نظام الدین ولد فہادین 50،راشد ولد اسحاق 23سالہ،امام الدین ولد یعقوب 35 سالہ،قائم ولد میر محمد 40 سالہ،رشید ولد بلال 30 سالہ اور ایک خاتون مسمی (ہ) شامل ہیں۔

