ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاکو راج پانچ موٹر سائیکلوں دس موبائل فون دو لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی ربی گیس پائپ لائن کے قریب مسلچ ڈاکو گن پوائنٹ پر عبدالکریم بگٹی سے موٹر سائیکل نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ عبدالغفور جمالی میں نا معلوم مسلح ڈاکو محمد قاسم جمالی کے گھر میں گھس کر موٹر سائیکل تین موبائل فون ایک لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی ہاڑا محلہ میں نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر عبداللہ ہاڑا سے موٹر سائیکل نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ کچھی ڈنکڑے کے مقام پر کپڑے فروخت کرنے والے جلادخان پٹھان سے نا معلوم مسلح ڈاکو گن پر موٹر سائیکل ایک لاکھ روپے نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

