گرینڈ الائنس عہدیداروں،ملازمین کے گھروں پر پولیس چھاپے،چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی قابل مذمت ہے،میر سکندر عمرانی

ڈیرہ مرادجمالی (این این آئی) سابق صوبائی وزیر میر سکندرعلی خان عمرانی نے گرینڈ الائنس کے عہدیاراں صدر عبداللہ بلوچ چیئرمین کامریڈ نذیر مستوئی جنرل سیکرٹری میر مقبول عمرانی ودیگر ملازمین کے گھروں پر پولیس کے چھاپے چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بر بریت ظلم وجبر اور ملازمین کا استحصال قرار دیا ہے اور گرینڈ الائنس کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان پر واضع کیا ہے کہ حکومت نے ان ملازمین کے ڈی ار اے کی منظوری کے لیے باقاعدہ کمیٹی بنائی جس میں صوبائی وزراء سمیت ملازمین طبقے کے نمائندے شامل تھے جن کی سفارشات کی روشنی میں ملازمین کے لیے ڈی ار اے کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی بجٹ کے بعد حکومت کا اپنے وعدے سے مکر جانا قابل مذمت ہے حالانکہ دیگر تین صوبے اپنے ملازمین کو ڈی ار اے دے چکے ہیں سمجھ نہیں ارہا کہ حکومت بلوچستان کیوں ملازمین کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی کر رہی ہے حکومت میں شامل وزراء اپوزیشن لیڈر اور دیگر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے گریڈ الائنس کے ڈی ار اے کی مکمل حمایت کر چکے ہیں حکومت فوری طورپر پر ڈی ار اے کی منظوری دے ملازمین عہدے داروں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کیا جاے انہوں نے اس منہگائی کے دور میں قلیل تنخواہوں سے گھر چلانا مشکل تر ہے حکومت مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ڈی ار اے کی منظوری دیکر ملازمین کا بنیادی مسئلے کو حل کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں