ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کارروائی،ڈکیت گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کاروائی ڈکیت گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ذیرہ مراد جمالی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک شخص شاہنوز بھبھان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک ڈکیت ہے اور پولیس کو چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزم سے مزید کاروائی جاری ہے۔ڈیرہ مراد جمالی (این یان آئی)نصیر آباد میں مشہور ڈکیت گروپ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیرآباد نے جی آئی ٹی تشکیل دے دی روزانہ کی بنیاد پر تفتیش کرنے اور رپورٹ دینے کی ہدایت۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں تمبو منجھوشوری پولیس نے نصیرآباد کے اہم ڈکیت گروپ باز محمد عرف بازو چاچو سیاپاد اور انکے دیگر ساتھی ملزمان جمشیر سیاپاد امداد سیاپاد اختیار سیاپاد دلاور خان محمد عالم کو موٹر سائیکل چھینتے ہوے رنگے ہاتھوں پولیس نے پکڑ کر انکے سے چھینے جانے والے متعدد موٹر سائیکل سینکڑوں موبائل فون برامد کر لیے گئے تھے ملزمان سے تفتیش کے لیے ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے ڈی ایس پی تمبو سرکل امیر جان مگسی کی قیادت میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی جس میں ایس ایچ او منجھو شوری شاہ بخش سولنگی ایس ایچ او خانکوٹ قادر بھنڈ انسپکٹر غلام سرور لہڑی انسپکٹر بہادر علی ڈومکی انسپکٹر حبیب اللہ لاشاری پر مشتمل ہے جوکہ گرفتار ملزمان سے روزانہ کی بنیاد پر تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں