ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد اور کچھی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی دو مختلف وارداتین مقامی کرکٹرز سے ہزاروں روپے نقدی اور درجنوں موبائل فون چھین لیے گئے جبکہ نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار مسافروں سے ہزارون روپے نقدی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر درجنوں مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کی اس دوران ڈاکووں نے چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود شہبازو کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکو بھاگ میں کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد واپسی پر مقامی کرکٹرز سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

