ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی بچل مغیری کے مقام پر گزشتہ شب شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے ٹکرانے سے نظام الدین سمیت ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے دونوں زخمیوں کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا واقعے کے بارے میں سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

