میونسپل کمیٹی لورالائی کے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،خان زمان

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستدن لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد رند سییکرٹری جنرل قاسم خان سینئر بائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی،عابد بٹ،محمد عمر جتک،ظفر خان رند، دین محمد محمد حسنی، عارف خان نچاری،فضل محمد یوسفزئی،ملک وحید کاسی، ملک محمد حسین بنگلزئی،منظور ا حمد،حبیب اللہ لانگو، محمد حیات لہڑی،سید اسماعیل شاہ، حبیب اللہ شیخ،۔نجیب اللہ مری نے بیان میں میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین لورالائی کے ملازمین و مزدوروں کی تنخواہوں و پنشن کی تاحال عدم ادائیگی اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہ نہ ادا کرنے پر پلوچستان لیبر فیڈریشن لورالائی زون کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے فوری تنخواہیں و پنشن ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ چیف آفیسر لورالائی کی نااہلی کی وجہ سے مزڈور و ملازمین فاقوں پع مجبور ہوچکے ہیں پورے بلوچستان کے میونسپل محکموں کے ملازمین تنخواہیں و پنشن حاصل کرچکے لورالائی کے مزدوروں کا معاشی ستحصال قبول نہیں نا اہل میونسپل آفیسر کو فوری تبدیل کی جائے ورنہ لورالائی میں اوزار چھوڑ احتجاج کو مزید وسعر دینگے رہنماؤں نے کہا کہ لورالائی کے ملازمین اور فیڈریشن کے رہنماء تنہا نہیں بلوچستان بھر کے مزدور و ملازمین انکے ساتھ ہیں۔ میونسپل کمیٹی لورالائی کے مزدوروں کا معاشی استحصال تسلیم نہیں کیا جائے گا چیئر مین میونسپل کمیٹی لورالائی مزدوعوں کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ نلازمین کو ہر ماہ وقت پر پنشن ادا کرنے کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائیں ورنہ لورالائینیں احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں