لورالائی (این این آئی) پشتونخوا نیپ کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ نے میونسپل کمیٹی لورالائی کے فکس/ڈیلی ویجیز ملازمین گزشتہ 5 جنوری سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج پر ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ نہ تو ان کے مسائل سننے کیلئے تیار ہے اور نہ ہی ان کے حل کیلئے کسی قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جو کہ نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فکس ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے بنتی ہے، لیکن میونسپل کمیٹی لورالائی ان غریب محنت کشوں کو صرف 20 ہزار روپے ادا کر رہی ہے، وہ بھی گزشتہ چار ماہ سے مکمل طور پر بند ہے۔ یہ کھلی ناانصافی اور استحصال کی بدترین مثال ہے۔ لورالائی میونسپل کمیٹی میں فکس ملازمین کی تعداد تقریباً 45 ہے، جو روزانہ 8 گھنٹے شہر کی صفائی جیسے مشکل اور بنیادی عوامی کام سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں ان کے قانونی اور نوٹیفکیشن کے مطابق حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فکس ملازمین کی تمام بقایاجات فوری طور پر ادا کی جائیں نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر کے دی جائے ملازمین کے ساتھ روا رکھے گئے اس ظالمانہ اور غیر انسانی رویے کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورتِ دیگر، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ان ملازمین کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کی کال دے گی، معاملے کو عدالت میں لے جایا جائے گا اور ہر آئینی و جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گاہم کمشنر لورالائی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور فکس ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر کے ان کے حل کیلئے عملی اور فوری اقدامات اٹھائیں محنت کشوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

