سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے لیے امریکا کی جانب سے منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت اور جیو پولیٹیکل حالات سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 75ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 670ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں