کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کے طے شدہ احتجاجی شیڈول کے مطابق (آج)پیرکوگرینڈ الائنس کے ملازمین کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف اور جائز مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔تمام اضلاع آل پارٹیز کانفرنس اور گرینڈ الائنس کے ملازمین کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دیں اور احتجاج کو مؤثر، منظم اور بھرپور بنائیں۔

