کراچی میں“Systemair Days”کا کامیاب انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مقامی ہوٹل میں“Systemair Days”کے عنوان سے ایک اہم اور کامیاب ایونٹ منعقد ہوا، جس کا مقصد پاکستان میں جدید، پائیدار اور توانائی بچانے والے وینٹیلیشن اور HVAC حل متعارف کروانا تھا۔ ایونٹ کا اہتمام Systemair Group نے اپنے پارٹنر Welkin Solutions کے اشتراک سے کیا۔تقریب میں Systemair Group کے وائس پریذیڈنٹ سیلز اولے گلاسیل اور Welkin Solutions کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد اقبال نے خصوصی شرکت کی، جبکہ کنسلٹنٹس، انجینئرز، آرکیٹیکٹس اور HVAC انڈسٹری سے وابستہ ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایونٹ کے دوران جدید وینٹیلیشن ٹیکنالوجی، توانائی کی بچت اور انڈور ایئر کوالٹی سے متعلق پریزنٹیشنز دی گئیں اور پائیدار ترقی میں معیاری HVAC سسٹمز کے کردار پر زور دیا گیا۔اس موقع پر Systemair Group سے آئے ہوئے غیر ملکی مہمانوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب کا اختتام نیٹ ورکنگ ڈنر پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں