کوئٹہ(این این آئی)زیارت میں شدید برفباری، سیاح پھنس گئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا ریسکیو آپریشن جاری.ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے خوبصورت سیاحتی شہر زیارت میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر پھنس گئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ اس دوران سیاحوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بچوں اور مریض افراد کے لیے ضروری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سڑکوں کی بحالی، گاڑیوں کو نکالنے اور موسم کی شدت کے باوجود امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ سیاحوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

