کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن اتحاد عباسیہ کے تحت چالیسواں یوم تاسیس کنونشن آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے عباسی برادری کے معززین نے شرکت کی۔ یوم تاسیس کنونشن میں بیرون ملک یمن، قطر،ترکی سمیت دیگر ممالک سے بھی رہنمائوں نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ ڈاکٹرشفقت حسین عباسی ، کرنل مسعود عباسی، صاحبزادہ محمد عمر عباسی، شیرزمان عباسی،سردار بابر عباسی، سردارشاہنواز عباسی، عثمان عباسی ایڈوکیٹ، حاجی رجب علی عباسی و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ حاجی رجب علی عباسی کی جانب سےمہمانان کو بگھی پر بٹھاکرآرٹس کونسل لایا گیا۔ مقررین نے کہا کہ عباسی برادری ملک بھر میں اپنی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے۔ حاجی رجب علی عباسی نے کہا کہ عباسی برادری نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ نواب آف بہاولپور نے اپنی ریاست پاکستان میں شامل کردی۔ آج بھی ملک بھر میں عباسی برادری کے معززین تعلیم اور صحت کے شعبے سمیت تمام امور میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ تعلیم، صحت سمیت جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ عباسی برادری کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے عباسی برادری کی فلاوبہبود کے لئےایک ہزارگز زمین وقف کردی ہے اس میں ایک کمیونٹی ہال اور میڈیکل سینڑ قائم کیا جائے گا جس میں برادری کے مستحق غریب لوگوں کا کم قیمت میں علاج کیا جائے گا جب کے کمیونٹی ہال میں غریب عوام کی بچیوں کی شادی کے لیئے کم قیمت میں دیا جاِے گا کراچی میں ہزاروں افراد کی شرکت خوش آئند ہے۔ میر عثمان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچوں کو تعلیم ضرور دلائیں۔ عباسی برادری کے بچوں کو تعلیم مفت فراہم کریں گے،مرکزی صدر ڈاکٹر شفقت عباسی نے شاندار کارکردگی پر سردار شاہنواز عباسی اور سردار ارشد عباسی کو سونے کا تاج پہنایا۔ غیرملکی مہمانوں کو اجرک اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ مقررین کو عثمان عباسی ایڈوکیٹ کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

