سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار کا تاریخی اضافہ، فی تولہ قیمت پونے 6 لاکھ ہوگئی

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بہت بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 212 ڈالر کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 504 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے اثرات مقامی بازار پر بھی مرتب ہوئے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار 200 روپے کا بہت بڑا اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 72ہزار 862روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں