کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ میں گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ،صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کے قریبی رشتے بیٹے سمیت جاں بحق، دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زعمران میں صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کے قریبی رشتے دا ر محمد امین اپنے بیٹوں اور دیگر افراد کے ہمراہ عید کی نماز ادا کرنے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس نتیجے میں محمد امین اور انکا بیٹا نوید امین جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد امین کا کمسن بیٹا حافظ ارشاد اور ایک اور شخص زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آورو ں کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے کہ چندسال قبل مقتول محمد امین عبد الکریم کاچھوٹابھائی عبدالسلام بھی مسلح افراد کے حملہ میں جاں بحق ہوگیا تھا

