بلوچستان میں دہشت گردی دشمن کی کھلی سازش ہے، پیر ریاض محمد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان پیر ریاض محمد شاہ نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوت فتنہ الہندوستان پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں براہِ راست ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سوز جرم ہے۔پیر ریاض محمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں