کراچی پریس کلب میں جمہوری قوتوں کا سیمینار، سیاسی و عالمی صورتحال پر غور

کراچی(رپورٹر) نیشنل پارٹی سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجید ساجدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 فروری 2026ء بروز منگل شام 4 بجے کراچی پریس کلب میں جمہوری قوتوں کا ایک اہم سیمینار منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیمینار میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جبکہ جمہوری قوتوں کے مابین آئندہ کے لیے ایک مشترکہ پروگرام بھی ترتیب دیا جائے گا۔
مجید ساجدی نے جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں