پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دعوت ملی ہے، ملاقات میں صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا۔خیبرامن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، میں نے 4 ارب مختص کئے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہاہے، 4 ارب نہیں متاثرین کے لئے 100 ارب روپے دیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا۔انہوں نے کہاکہ گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا یا راستے سے ہٹا دیا جائیگا۔

